لائن آف کنٹرول کے پاس پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔
فوجی ترجمان نے کہا کہ گزشتہ رات نوشیرا سکٹر میں پاکستان کی فائرنگ میں دو فوجی جوان زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چھوٹے ہتھیاروں اور موٹار شیلنگ کا استعمال کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔بھارتی افواج نے بھی جوابی کارروائی کی۔
واضح رہے کہ پاکستان آئے دن ریاست کے سرحدی علاقوں میں ایل او سی کے پاس جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہے۔ اس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں خوف اور دہشت کا ماحول پیدا ہوتا ہے۔