ایس ڈی پی او بانہال سجاد سرور کے مطابق بانہال پولیس نے مصدقہ اطلاع ملنے پر ٹی چوک بانہال میں ناکہ بندی کر کے تلاشی کے دوران ریلوے اسٹیشن بانہال سے دو اسمگلرز کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے 600 ٹیکیاں، 200 کیپسول اور 240 کوڈین کی بوتلیں ضبط کی ہیں۔
اسمگلرز کی شناخت شہزاد احمد ولد محمد مقبول خواجہ اور قیصر احمد ولد علی محمد میر کے طور پر ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں تھانہ پولیس بانہال نے منشیات ایکٹ 107 اور این ڈی پی ایس ایکٹ 8، 21 اور 22 کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
لوگوں کا مطالبہ ہے کہ منشیات کو فروغ دینے والے اسمگلرز کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کر کے اس وبا کو ختم کیا جانا چاہیے۔
ایس ایچ او بانہال انسپکٹر عابد بخاری اور ایس ایس پی رامبن انیتا شرما کی سربراہی میں بھاری مقدار میں منشیات کو برآمد کیا گیا۔