کمشنر سیکٹری لداخ ریگزن سمفل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لداخ میں دو اور ٹیسٹ کے رپورٹ مثبت آئے ہیں، دونوں مثبت رپورٹ والے مریض سانکو کرگل سے ہیں اور دونوں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
کمشنر سیکٹری لداخ ریگزن سمفل نے کہا کہ انکے رابطے میں آنے والے 11 لوگوں کو قرنطینہ میں منتقل کیا گیا ہے اور سب کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے اور اٹھارہ دیگر کو اپنے گھروں میں قرنطین ہیں۔
واضح رہے کہ لداخ میں کورونا وائرس کے 22 کیسیز سامنے آئے تھے جن میں سے 16 صحتیاب ہوئے جبکہ چھ افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں۔
ادھر جموں و کشمیر میں بھی آج 19 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور اِن سبھی مریضوں کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے، اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد 565 تک پہنچ گئی ہے۔