شوپیان : جموں و کشمیر کے شوپیان ضلع میں دو نابالغ طالب علم پر اسرار طریقے سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔اس واقعے کے بعد شوپیاں پولیس اور لاپتہ طلباء کے اہل خانہ انہیں ڈھونڈ نکالنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق ضلع شوپیاں کے چوگام علاقے میں قائم ایک درسگاہ سے دو نابالغ طالب علم گزشتہ روز دیر شام پر اسرار طریقے سے لاپتہ ہوگئے ۔طالب علموں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع منظرعام پرآنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
درسگاہ کے عملہ نے جب انہیں ڈھونڈا تو یہ دونوں کہیں نہیں ملے جس کے بعد ان کے والدین کو مطلع کیا گیا ۔وہیں شوپیاں پولیس اسٹیشن میں دونوں طالب علموں کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔ پولیس اور گمشدہ طالب علموں کے گھر والے انہیں ڈھونڈ نکالنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:LG Visit District Budgam لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ہاتھوں نئے ضلع ہسپتال کا سنگ بنیاد
پولیس نے کہاکہ اس واقعے کے بعد شوپیاں پولیس کی ایک ٹیم اور لاپتہ طلباء کے اہل خانہ انہیں ڈھونڈ نکالنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ہماری طرف سے لاپتہ طالب علموں کو جلد سے جلد ڈھونڈ نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے جان پہچان والوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔