ETV Bharat / state

اننت ناگ میں تصادم ختم، دوعسکریت پسند ہلاک، دو شہری زخمی - سیکیورٹی فورسز

ضلع اننت ناگ کے سرہامہ علاقہ میں کل شروع ہوئے سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم تقریبا 15 گھنٹے بعد آج اختتام ہوا جس کے دوران 2 عسکریت پسند ہلاک اور دو عام شہری زخمی ہونے کی خبر ہے۔

اننت ناگ میں تصادم اختتام، دوعسکریت پسند ہلاک، دو شہری زخمی

author img

By

Published : Sep 25, 2020, 1:20 PM IST

عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مذکورہ علاقہ کو محاصرہ میں لے کر تلاشی کاروائی شروع کی، جس دوران وہاں پر چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

اننت ناگ میں تصادم اختتام، دوعسکریت پسند ہلاک، دو شہری زخمی

رات کے دوران فائرنگ کا سلسلہ بند ہوگیا تاہم آج صبح پھر سے عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوگیا جس دوران لشکر طیبہ کے 2 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ عسکریت پسندوں میں ایک مقامی اور ایک غیر ملکی شامل ہے۔تاہم سرکاری طور پر ہلاک کئے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت ہونا باقی ہے۔

وہیں تصادم کی جگہ ایک شیل پھٹ جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔۔جس میں چار مقامی افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے لوگ تصادم کی جگہ پر جمع ہو گئے تھے جس دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کی شناخت سرہامہ کے محمد یاسین راتھر ،بُن نمبل علاقہ کے شاہد یوسف ،عرفان احمد بن نمبل، اور سرہامہ کےمدثر احمد ماگرے شامل ہیں

یاسین راتھر اور شاھد کو نازک حالت میں علاج و معالجہ کے خاطر ایس ایم ایچ ایس سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.