پولیس کے مطابق مشکوک افراد کی نقل و حرکت سے متعلق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس ،21 آر آر اور 92 بی این، سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر ہندواڑہ میں مختلف مقامات پر چیک پوائنٹ قائم کیے اور گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی تلاشی لی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندواڑہ کے چنار پارک میں چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے جے کے 019 بی۔ 1827 کو چیک پوائنٹ دیکھ کر موقع سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن تلاشی پارٹی نے ان کا پیچھا کیا اور دونوں کو پکڑ لیا گیا۔
گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت لیاقت احمد میر ولد ابو احد میر اور عاقب رشید میر ولد عبد الراشد میر کے طور پر کی گئی ہے، یہ دونوں ضلع کپواڑہ کے ہیئن تہرگام کے رہائشی ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ اہلکاروں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔