ETV Bharat / state

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : Jul 10, 2021, 4:50 AM IST

بارہمولہ پولیس نے دو منشیات فروش کو منشیات کے ساتھ ضلع بارہمولہ کے آزادگنج چوک سے گرفتار کیا ہے، پولیس نے منشیات فروش کے پاس سے 85 گرام چرس برآمد کیے ہیں۔

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دو منشیات فروشوں کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خفیہ اطلاع کے بنیاد پر بارہمولہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو ضلع بارہمولہ کے آزادگنج چوک سے گرفتار کیا، اس کی گاڑی سے پولیس کو 85 گرام چرس برآمد ہوئے ہیں۔ منشیات فروش کی شناخت مہراج الدین ڈار ساکن جلشیری کے طور پر ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں پولیس نے تھانہ بارہمولہ میں این ڈی پی ایس کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:

بانڈی پورہ پولیس نے عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا

وہیں تھانہ اڑی نے ایک دوسرے منشیات فروش نورالدین ساکن گوجری کو بارہمولہ کے نند سنگ پل اڑی سے گرفتار کیا ہے، پولیس کو اس کی گاڑی سے 60 گرام چرس برآمد ہوئے ہیں۔

اس سلسلے میں تھانہ اڑی نے این ڈی پی ایس کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.