ETV Bharat / state

پھیری والوں کے خلاف کارروائی پر ابوعاصم اعظمی کی تشویش - Street Vendors Act 2014

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 8:08 PM IST

ریاست مہاراشر کے دار الحکومت ممبئی میں سماج وادی پارٹی کے رہنما ورکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے اسٹریٹ وینڈرز ایکٹ 2014 کے تحت پھیری والے اور چھوٹے تاجروں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔

SP MLA Abu Asim Azami
SP MLA Abu Asim Azami (Etv bharat)

ممبئی: سماجوادی پارٹی رہنما اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے شہر اور مضافاتی علاقوں میں پھیری والوں، خوانچہ فروشوں اور چھوٹے تاجروں کے خلاف کارروائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پھیری والوں کو روزگار فراہمی کے لئے پھیری والا زون یعنی ہاکرس زون تیار کرنے اور اس کیلئے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ''تعلیم یافتہ اگر کاروبار کرتا ہے تو اسے شروع کو اسٹارٹ اپ کہا جاتا ہے، دوسری طرف اگر غریب ہاکر محنت سے اپنی روزی کمانا چاہتے ہیں تو انہیں غاصب قرار دے کر بے روزگار کر دیا جاتا ہے۔ ‎چھوٹے دکاندار معیشت کو فروغ دینے اور ان ہاکروں کے تحفظ کے لیے 2014 میں اسٹریٹ وینڈرز ایکٹ نافذ کیا گیا تھا''۔

ابو عاصم اعظمی نے مزید کہا کہ اگر کوئی سرکاری اراضی پر تجاوزات کرتا ہے تو اسے مانسون کے دوران اس پر کوئی انہدامی کارروائی نہیں ہوتی اور اسے کوئی بارش میں بے دخل نہیں کرسکتا اگر کوئی اس قسم کی کارروائی کرتا ہے تو یہ اس کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے باوجود ممبئی قلابہ، محمد علی روڈ، کرلا، باندرہ، اندھیری جیسے کئی مقامات سے ہاکروں کو ہٹا دیا گیا۔ ‎حکومت اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کا فرض ہے کہ وہ 2014 کے اسٹریٹ وینڈرس ایکٹ کے تحت ان ہاکروں کی بازآبادکاری کریں اور انہیں بے ورزگار اور برباد ہونے سے بچائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.