ETV Bharat / sports

مہاراشٹر حکومت نے سوپنل کسالے کو ایک کروڑ روپئے بطور انعام دینے کا اعلان کیا - Olympian Swapnil Kusale - OLYMPIAN SWAPNIL KUSALE

پیرس اولمپکس میں ریاست مہاراشٹر کے شوٹر سوپنل کسالے نے 50 میٹر ایئر رائفل تھری پوزیشنز میں کانسے کا تمغہ جیت کر بھارت کو تیسرا میڈل دلا دیا ہے۔ جس کے بعد ہر کوئی اب سوپنل کو مبارکباد دے رہا ہے۔ مہاراشٹر حکومت نے تو ایک کروڑ روپئے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

Olympian Swapnil Kusale
سوپنل کسالے (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 1, 2024, 7:54 PM IST

پیرس: پیرس اولمپکس میں بھارت کو تیسرا تمغہ دلانے والے شوٹر سوپنل کسالے کو مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے ایک کروڑ روپئے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ سوپنل کسالے نے پیرس اولمپکس کے چھٹے دن 50 میٹر ایئر رائفل تھری پوزیشنز کے انفرادی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

جس کے بعد وزیراعظم مودی، صدر مرمو اور دیگر اہم شخصیات نے سوپنل کو مبارکباد دی ہے۔ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے آج کولہاپور میں اولمپک کانسے کا تمغہ جیتنے والے شوٹر سوپنل کسالے کے اہل خانہ کو فون کیا اور انہیں مبارکباد دی اور ساتھ ہی انہیں مہاراشٹر حکومت کی جانب سے سوپنل کو ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے مزید کہا کہ میں سوپنل کسالے کو پیرس اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں اور مہاراشٹر کی حکومت انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی، کیونکہ وہ مہاراشٹر کا فخر ہے۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر کے سی ایم نے اولمپیئن سوپنل کسالے کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ جاری پیر اولمپکس میں بھارت نے اب تک کل تین تمغے جیت چکا ہے اور یہ تمام تمغے شوٹنگ میں ہی آئے ہیں۔ دو کانسے کے میڈل ہریانہ کے منوبھاکر اور سرنجوت نے لائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس اولمپکس میں بھارت کے نام تیسرا میڈل، سوپنل کسالے نے شوٹنگ میں جیتا کانسے کا تمغہ

ٹکٹ کلیکٹر سے اولمپک میڈل تک کا سفر، سوپنل کی کہانی ایم ایس دھونی جیسی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.