ETV Bharat / state

Verinag Adventure Festival ویری ناگ میں دو روزہ ایڈونچر فیسٹول کا انعقاد

ضلع اننت ناگ میں محکمہ سیاحت کی جانب سے دو روزہ انڈونچر فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ کے افسران کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ویری ناگ میں دو روزہ ایڈونچر  فیسٹول
ویری ناگ میں دو روزہ ایڈونچر فیسٹول
author img

By

Published : Aug 5, 2023, 2:25 PM IST

ویری ناگ میں دو روزہ ایڈونچر فیسٹول

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں محکمہ سیاحت کی جانب سے دو روزہ انڈونچر فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ کے افسران کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ فیسٹول کو لے کر مقامی باشندوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جہلم کا ممبہ گیٹ وے آف کشمیر " ویری ناگ " کو دنیا کے سیاحتی نقشے پر لانے کے لئے محکمہ سیاحت کی جانب سے دو روزہ ایڈونچر فیسٹول ویری ناگ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔ فیسٹیول کا مقصد کشمیر کے خوبصورت مقامات کو دنیا کے سیاحتی نقشے پر لانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو ان مقامات کی جانب راغب کیا جا سکے ۔

گزشتہ برسوں کے دوران جموں کشمیر کی معاشی اعتبار سے اہم ترین صنعت یعنی ٹورازم بری طرح سے متاثر ہوئی ۔ اس صنعت کو نئی روح بخشنے کےلیے اب محکمہ سیاحت اقدامات اٹھا رہا ہے ۔ اسی کڑی کے تحت ویری ناگ اننت ناگ میں ویری ناگ میں دو روزہ ایڈونچر فیسٹیول کا اہتمام ہوا ۔

اس موقع پر سیکرٹری ٹورازم ڈاکٹر سید عابد رشید نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کا مقصد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ کشمیر جیسی خوبصورت جگہ دنیا بھر میں کئی نہیں ہے۔ یہاں پر بہت سے ایسے خوبصورت مقامات ہیں جن کو سیاحت کے نقشے پر لانے کی اہم ضرورت ہے۔محکمہ اس کے لئے وعدہ بند ہیں۔ سیاحوں کو کشمیر کی طرف راغب کرنے کے لیے محکمہ ہر مکمن کوشش کر رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ فیسٹیول کے دوران کشمیر کے نامی فنکاروں و دیگر شرکاء نے مختلف موسیقی و تمدنی پروگرام پیش کر کے حاضرین کو محضوض کیا ۔ جبکہ مقامی لوگوں اور سیاحوں نے ایسے پروگراموں کو خوش آیند قرار دیا ۔ خوبصورت مقامات کو منظر عام پر لانے کے علاوہ مزہبی مقامات کو بھی پلگرم ایج ٹورازم کے نقشے پر لانے کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: DC Pulwama ڈی سی پلوامہ نے ضلع میں جے جے ایم پروجیکٹس کا معائنہ کیا

واضح رہے کہ کشمیر کی سیاحتی صنعت معاشی اعتبار سے اہم ہے ۔ ایسے میں یہاں کی منفی تشہیر کو ختم کرنے اور مثبت پہلووں کو اجاگر کرنے میں متعلقین کا کلیدی رول بے حد ضروری ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.