ETV Bharat / state

Two Arrested in Jammu جموں میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو گرفتار - ضلع جموں میں پولیس

جموں و کشمیر پولیس نے راجوری اور سانبہ اضلاع میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

جموں میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو گرفتار

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 11:30 AM IST

جموں: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں پولیس نے راجوری اور سانبہ اضلاع میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ محمد شکیل ساکن مراد پور گاؤں راجوری اور بلویندر سنگھ عرف گورو جٹ ساکن راہیا رنجاری، سانبہ کو گزشتہ کئی برسوں سے مجرمانہ سرگرمیوں میں بار بار ملوث ہونے کی بنا پر پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ شکیل مویشیوں کی اسمگلنگ کے کئی معاملات میں ملوث تھا جب کہ بلوندر سنگھ قتل کی کوشش، فائرنگ اور ہیروئن کی اسمگلنگ سے متعلق کئی مقدمات میں ملزم تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوامی امن اور ہم آہنگی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Protest Against The Dilution Of ST Status سرینگر میں گجر اور بکروال برادریوں کا احتجاج

اس دوران کٹھوعہ اور جموں اضلاع سے ایک خاتون سمیت چار منشیات فروشوں کو بھاری مقدار میں ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ وشودیپ سنگھ اور رنجیت سنگھ کو کٹھوعہ کے ہٹلی موڑ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 8.30 گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا گیا، جب کہ قاسم نگر علاقے کے ارون کمار کو جموں میں تقریباً 20 گرام ہیروئن کے ساتھ پکڑا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.