لاک ڈاون کے بعد وادی میں مزدور درماندہ ہو گئے ہیں۔ ٹنل کے راستے جانے کی اجازت نہ ملنے کے بعد ان مزدورں نے متبادل راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی تھی جس دوران پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔
پولیس نے ان تمام افراد کو بلاک میڈیکل افسر ویری ناگ کے حوالے کیا، جہاں ان کی سکریننگ و دیگر ضروری لوازمات کو پورا کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ شام آٹھ مزدورں پر مشتمل ایک گروپ نے بانہال جانے کے لئے اسی طرح کا راستہ اختیار کیا تھا جس کے بعد تین افراد کی موت ہوئی۔