اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹیوبرکلوزز افسر ڈاکٹر رخسانہ گلزار نے کہا کہ 'آج ہم سوپور کے ڈنگیوچھ گاؤں میں طبی عملہ کے ساتھ گھر گھر گئے۔
وہاں گھر گھر جا کر جانچ کی گئی کہ کہیں گاؤں میں کسی اور کو ٹی بی مرض نہ ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کے چلتے اس وقت ٹی بی مریض ہسپتال آنے سے گریز کرتے ہیں اور وہ اپنی بیماری کو چھپاتے ہیں۔
اس لیے ہم گھر گھر جا کر جانچ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:ـسرینگر حملے کے پیچھے جیش محمد کا ہاتھ: آئی جی پی کشمیر
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ٹی بی کی بیماری کو دور کرنے کے لیے مختلف قسم کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ اس علاقے سے ٹی بی ختم ہو سکے۔