ETV Bharat / state

گذشتہ ہفتے گولہ باری میں زخمی فوجی اہلکار کی موت - بھارتی اور پاکستانی فوج کی فائرنگ کے تبادلے

فوجی ذرائع کے مطابق نائک نشانت شرما ایک ہفتہ قبل ہی بھارتی اور پاکستانی فوج کی فائرنگ کے تبادلے کے دوران شدید زخمی ہوا تھا تاہم آج انہوں نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔

گذشتہ ہفتے گولہ باری میں زخمی ہوا اہلکار ہلاک

author img

By

Published : Jan 24, 2021, 7:23 PM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے سندربنی علاقے میں 18 جنوری کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر گولہ باری میں زخمی ہونے والے چار فوجی اہلکاروں میں سے ایک اہلکار نے اتوار کو دم توڑ دیا۔

فوجی ذرائع کے مطابق نائیک نشانت شرما ایک ہفتہ قبل ہی بھارتی اور پاکستانی فوج کی فائرنگ کے تبادلے کے دوران شدید زخمی ہوا تھا تاہم آج انہوں نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔

گذشتہ ہفتے گولہ باری میں زخمی ہوا اہلکار ہلاک
گذشتہ ہفتے گولہ باری میں زخمی ہوا اہلکار ہلاک

حکام نے بتایا کہ ' 18 جنوری کو سندربنی سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی تھی اور اس دوران نشانت شرما سمیت چار فوجی زخمی ہوئے تھے۔'

انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدہ اہلکار کمانڈ اسپتال میں زیر علاج تھا اور آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

انہوں نے کہا کہ فوج نے پاکستانی گولہ باری کا مناسب جواب دیا اور فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.