اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک نے ایس ایچ او ترال جی ایم راتھر کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ مصدقہ اطلاعات کے بعد دو الگ الگ مقامات سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد کرنے کے علاوہ منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔
ملزمین کی شناخت اویس احمد تراگ ساکن ترال اور شبیر احمد غنائی ساکن لرگام کے طور پر ہوئی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کی خرید و فروخت پر لگام لگانے کے لیے پولیس کام کر رہی ہے۔ تاہم عوام کو اس پر قابو پانے کے لیے پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔
عوام نے پولیس کاروائی کی سراہنا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ معاشرے کو منشیات کے لت سے پاک بنانے کے لیے پولیس منشیات کے خلاف اس مہم میں مزید تیزی لائے گی۔