ETV Bharat / state

Tral Administration غیر معیاری اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانہ - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں انتظامیہ نے ملاوٹی اشیائے خورد و نوش اور غیرمعیاری چیزیں فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم چلانے اور ایسے لوگوں کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت والوں پر بھاری جرمانہ عائد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 12:51 PM IST

غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت والوں پر بھاری جرمانہ عائد

ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں انتظامیہ نے ملاوٹی اشیا خوردونوش اور غیرمعیاری چیزیں فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرمعیاری سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ نے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ترال (اے ڈی ایم) (اے او آئی این ایف ایس ایس) ساجد یحییٰ نقاش نے سیکشن 51 اور 52 فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ کی دفعات کے تحت کھانے کی اشیاء کے غلط برانڈڈ / سب اسٹینڈرڈ کے 06 معاملات میں 7,25,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

فوڈ سیفٹی آفیسر ترال کے ذریعہ ترال کے بازار میں فوڈ سپلیمنٹ، سملیک، پروٹین پاؤڈر، چائے، مونگ دال وغیرہ سمیت نمونے اٹھائے گئے۔فوڈ سیفٹی آفیسر ترال مسٹر شبیر احمد نے ایف ایس ایس ڈیپارٹمنٹ کی نمائندگی کی۔مقدمات میں 25 ملزمان ملوث تھے۔ تمام ملزمان پر 7.25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور 1.35 لاکھ روپے بروقت وصول کیے گئے ہیں اور بعد میں ٹریژری آفس ترال میں ہیڈ نمبر 0210 کے تحت جمع کرائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: NCORD Meeting In Budgam بڈگام میں 14 ویں این سی او آر ڈی کی میٹنگ

مقامی باشندوں نے انتطامیہ کی اس کاروائی کی سراہنا کی ہے اور کہا ہے کہ ایسی کارروائی دہی علاقوں کی طرف بھی شروع ہونی چاہیے کیونکہ وہاں غیر معیاری چیزوں کے علاوہ زاید المعیاد چیزیں فروخت ہو رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.