گذشتہ روز جموں و کشمیر ریلوے انتظامیہ نے ریل سروس بحال کرنے سے قبل ریلوے کی پٹریوں کا معائنہ کیا اور سرینگر سے بارہمولہ تک ٹرائل ٹرین چلائی تھی۔
جموں و کشمیر ریلوے کے ایک اہلکار نے کہا تھا کہ ٹرین نمبر 74619 صبح 10.05 بجے سر نگر سے روانہ ہوگی اور 11.45 بجے بارہمولہ پہنچے گی اور ٹرین نمبر 74618 11.55 بجے بارہمولہ سے روانہ ہوگی اور 1.40 بجے سرینگر پہنچے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریل خدمات کو مرحلہ وار شروع کر دیا جائے گا اور چند روز کے بعد بارہمولہ سے بانیہال کا بھی ٹریک شروع کر دیا جائے گا۔
وادی کشمیر کی موجودہ صورتِحال اور عوامی ہڑتال کی وجہ سے جہاں عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، وہیں ریلوے محکمے کو بھی مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے بانیہال تک جانے والی ٹرین سروس کو 5 اگست کو 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کی تقسیم کرنے کے فیصلے کے بعد سے معطل کرن دیا گیا تھا۔
تاہم مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370کی منسوخی اور جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام والے علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد مواصلاتی نظام بشمول انٹرنیٹ، موبائل اور لینڈ لائن خدمات معطل کر دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے بانہال تک چلنے والی اس ٹرین میں روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر کو گذشتہ ماہ کی 31 تاریخ کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا گیا۔