واضح رہے کہ وادی کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت بشمول سید علی شاہ گیلانی (سربراہ حریت گ)، میرواعظ محمد عمر فاروق (سربراہ حریت ع) اور محمد یاسین ملک (جموں کشمیر لبریشن فرنٹ) نے لوک سبھا انتخابات کے مد نظر جمعرات کو مکمل ہڑتال کی اپیل کی۔
ایک ریلوے عہدیدار کے مطابق پولیس کی طرف سے ہدایات موصول ہونے کے بعد جمعرات کے روز وادی میں ٹرین سروس کو بنا بر احتیاط معطل رکھنے کا فیصلہ لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ حکام کی ہدایات پر عمل کیا جاتا ہے کیونکہ مسافروں، ریلوے عملے اور ریلوے املاک کا تحفط اہم ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ماضی میں احتجاجوں کے دوران ریلوے املاک کو بے تحاشا نقصان پہنچا ہے۔
ریاست جموں وکشمیر میں آج عام انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت جموں اور بارہمولہ پارلیمانی حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔