گذشتہ روز رامبن میں ڈیگڈول کے قریب قومی شاہراہ پر زمین اور چٹانیں کھسک گئی تھی جس کی وجہ سے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدو رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق گذشتہ روز 270 کلو میٹر لمبی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بھاری چٹانیں کھسک آنے سے سڑک نقل و حرکت دوبارہ بند ہو گئی تھی جس کی وجہ سے تقریبا دو ہزار گاڑیاں پھنس گئی تھی۔ پھسی ہوئی گاڑیوں کو اب جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک جے ایس جوہر نے کہا کہ ادھم پور اور جموں کے درمیان تقریبا 8 ہزار جبکہ ادھمپور اور رامبن کے درمیان تقریبا 3 ہزار مال برادار گاڑیاں پھسی ہوئی تھی۔اس کے علاوہ 200 سے زائد مسافر گاڑیاں پھنسی ہوئی تھی ۔ تمام گاڑیوں کو اب جانے کی اجازت دی گئی۔
واضح رہے کہ نومبر 7 کو جوہر ٹنل کے مقام پر بھاری برف باری اور رامسو اور ناشری سمیت کئی مقامات پر مسلسل بارش کے سبب جموں سرینگر شاہراہ کو آمدو رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔