ETV Bharat / state

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بحال - جموں

سرینگر قومی شاہراہ کو آج صبح ٹریفک کی آمد و رفت کےلیے بحال کردیا گیا جبکہ یہ دو روز سے بند تھی۔ رامبن میں درماندہ مال بردار گاڑیوں کو وادی کشمیر کی جانب روانہ کردیا گیا۔

traffic restored on jammu srinagar national highway
جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بحال
author img

By

Published : Aug 22, 2020, 7:29 PM IST

گذشتہ جمعرات کی شام دیر گئے رامبن بانہال سیکٹر میں پسیوں کے درمیان پھنسی 200 سے زائد گاڑیوں کو وادی کشمیر اور جموں کی طرف روانہ کرنے کے بعد شاہراہ کو دوبارہ بند کردیا گیا تھا۔

جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بحال

رامبن میں جمعرات کی سہ پہر سے آدھی رات تک بارش کا سلسلہ کچھ دیر کےلیے تھم گیا تھا تاہم جمعہ کی صبح سے بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اودھم پور اور بانہال کے درمیان زیر تعمیر شاہراہ کے متعدد مقامات پر پسیوں اور پتھروں کے گرنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل کردی گئی تھی اور وادی کشمیر کی طرف جانے والی سینکڑوں مال بردار و مسافر گاڑیوں کو اودھم پور اور رامبن کے درمیان مختلف مقامات پر روک دیا گیا۔

traffic restored on jammu srinagar national highway
جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بحال

ڈی ایس پی ٹریفک رامبن اجے آنند نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے ناشری ٹنل اور بانہال کے درمیان چندر کوٹ، مہاڑ، کیلاموڑ، ماروگ، بیٹری چشمہ، منکی موڑ اور پنتھیال سمیت دیگر مقامات پر پتھروں اور پسیوں کے گرنے کی وجہ سے شاہراہ بند ہوگئی تھی جس کے بعد جنگی خطوط پر درجن بھر مشینوں کی مدد سے دن رات کام کرکے شاہراہ سے چٹانوں کو ہٹایا گیا اور آج صبح شاہراہ کو آمدورفت کےلیے بحال کردیا گیا۔

مسافر و مال بردار گاڑیوں کو وادی کشمیر کی جانب روانہ ہونے کی اجازت دی گئی جبکہ مسافر بردار گاڑیوں کے علاوہ پھلوں اور سبزیوں سے لدی مال بردار گاڑیوں کو جموں کی طرف روانہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.