طلبا نے ٹریفک قانون بیداری مہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے موٹر سائیکل سوار اور دیگر گاڑیوں پر سوار لوگوں کو ٹریفک قانون بتائے۔
انہوں نے ٹریفک پولیس کے تعاون سے عوام کو بتایا کہ ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ وغیرہ باندھنا ضروری ہے۔ اس سے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔
ڈی ایس پی ٹریفک پولیس، مجیب الرحمٰن کے ساتھ تقریباً 40 طلبا نے ٹریفک قانون بیداری مہم میں حصہ لیا۔ اور ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے والو لوگوں کو اس سے باخبر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس مجیب الرحمٰن نے کہا کہ بھارت کی عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ سبھی میڈل اسکولز اور کالجز میں ٹریفک تحفظ کلب ہونا چاہئے جو ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والو لوگوں کو اس کے قانون سے باخبر کرائے۔