ETV Bharat / state

Traffic Diverted in Jammu سیلابی صورتحال کے مدنظرجموں پٹھانکوٹ ہائی وے پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا - ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع

کٹھوعہ ضلع میں جموں-پٹھانکوٹ ہائی وے پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے، جہاں ترنا نالہ میں سیلاب کی وجہ سے ایک پل کے دو ستونوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے دریاؤں اور نالوں کے قریب نہ جانے کی اپیل کی ہے۔

ترال نالہ میں سیلابی صورتحال کے مدنظرجموں-پٹھانکوٹ ہائی وے پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا
ترال نالہ میں سیلابی صورتحال کے مدنظرجموں-پٹھانکوٹ ہائی وے پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا
author img

By

Published : Jul 20, 2023, 12:50 PM IST

ترال نالہ میں سیلابی صورتحال کے مدنظرجموں-پٹھانکوٹ ہائی وے پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا

جموں:مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ڈوڈہ اور کشتواڑ میں سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ یہ فیصلہ طلباء کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے کیونکہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے دریائے چناب اور اس کی معاون ندیوں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے۔

دریں اثنا ویشنو دیوی مندر کی ہیلی کاپٹر اور بیٹری کار سروس معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریاسی ضلع میں ترکوٹہ پہاڑیوں پر واقع ماتا ویشنو دیوی مندر کے لیے ہیلی کاپٹر اور بیٹری کار سروس کو خراب موسم کی وجہ سے معطل کر دیا گیا ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ویشنو دیوی کی یاترا بخوبی جاری ہے لیکن مندر کی طرف جانے والی نئی بیٹری کار ٹریک کو پتھر گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے امکان کے پیش نظر بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خراب موسم کی وجہ سے مندر کے لیے ہیلی کاپٹر سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Beauty Spot Of Doda 'ڈوڈہ میں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت'

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ویشنو دیوی کے مندر پر جانے والے زائرین کے بیس کیمپ کٹرا میں 315.4 ملی میٹر بارش ہوئی، جو 1980 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع میں ندیاں سیلاب کی وارننگ لیول کے قریب یا اس سے اوپر پہنچ گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے دوپہر تک مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتھال سے نمٹنے کیلئے عملے اور مشینری کو متحرک کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی امکانی صورتھال کا مقابلہ کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کٹھوعہ ضلع میں شدید بارش اور طوفان کے نتیجے میں مکانات ڈھ جانے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ ہلاکتیں دور افتادہ علاقے بنی میں پیش آئیں جہاں عام لوگ انتہائی کسمپرسی کی حالت میں رہ رہے ہیں۔ سیاسی رہنماؤں نے اس علاقے میں متاثرہ افراد کو فوری ریلیف پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.