وادی کشمیر کے مختلف تجارتی تنظیموں نے اس ٹول ٹیکس کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
اس کے علاوہ ٹرانسپورٹرز نے بھی اس نئے ٹول ٹیکس کے خلاف احتجاج بلند کیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کو یہ ٹول ٹیکس واپس کرنا ہوگا ورنہ عوام کے اس کے خلاف سڑکوں پر اتر جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز پہلے ہی ٹوکن ٹیکس ادا کر رہے ہیں وہ کس طرح دوسرا ٹیکس ادا کریں گے۔
انہوں نےکہا یہ سراسر کشمیریوں کے ساتھ زیادتی ہے اور اس کا براہ راست اثرعام خریدار پر پڑے گا۔