ETV Bharat / state

Awareness Camp In Poonch لورن میں ہوم سٹے کے حوالے سے بیداری کیمپ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 12:04 PM IST

جموں میں جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ سیاحت سنائنا مہتہ شرما نے کہا کہ ہوم سٹے کیمپ کا افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ ایک بیداری مہم کیمپ ہے جس کا مقصد لوگوں کو تفصیلی جانکاری فراہم کرنا ہے۔

لورن میں ہوم سٹے کے حوالے سے بیداری کیمپ

پونچھ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں محکمہ سیاحت کی جانب سے ہوم سٹے کے نام سے بیداری مہم کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی سنائنا مہتا شرما جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ سیاحت جموں شریک ہوئی۔ اس کے علاوہ سی ای او پونچھ ڈویلپمنٹ اتھارٹی تنویر خان، اے ڈی محکمہ سیاحت راجوری پونچھ محمد عارف لون، ٹورسٹ آفیسر ممتاز احمد، محکمہ سیاحت کے ضلع انچارج پونچھ طارق ریاض بھی شامل ہوئے۔ اس پروگرام میں بلاک لورن کے پنچوں سرپنچوں نے بڑی تعداد میں کیمپ میں شمولیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Lieutenant Governor لیفٹیننٹ گورنر نے بڈگام میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا

محکمہ سیاحت کی جوائنٹ ڈائریکٹر سنینا مہتا شرما نے کہا کہ لورن میں ہوم سٹے کے حوالے کیمپ منعقد کرنے کا اہم مقصد یہاں کے لوگوں کو اس سلسلے میں بیدار کرنا ہے۔ پروگرام میں لوگوں کو بتایا گیا کہ کس طرح لوگ ہوم سٹے کے لیے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت کی جانب سے ان کی پوری مدد کی جائے گی‌۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے ہوم سٹے کے لیے رجسٹریشن کروانے کی بڑی وجہ یہی ہے کہ‌ اس علاقہ میں زیادہ سے زیادہ سیاحوں کی آمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ سیاحوں کی آمد سے مقامی باشندوں کی آمدنی میں اضافہ ہو نے کا امکان ہے اور اس کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے نئے موقع بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.