جموں و کشمیر کے بالخصوص کشمیر صوبے میں کئی مقامات قدرتی حسن سے مالامال ہیں۔ پہاڑی ضلع شوپیاں کا ہیرپورہ علاقہ بھی ایک دلفریب ،حسین سیاحتی مقام ہے۔ جہاں موسم گرما کے علاوہ سرما میں بھی سیاح سیر و تفریح کے لئے آتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس علاقے سے تواریخی مغل روڈ کا گزر بھی ہوتا ہے ۔مغل روڈ پر سفر کرنے والے مسافر بھی ہیرپورہ علاقہ میں رک جاتے ہیں اور قدرتی حسن سے مالامال علاقے کی خوبصورتی دیکھ کر حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔ Tourism Building In Dilapidated Condition
حکومت اگرچہ جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے لحاظ سے ہر ممکنہ کوششیں کر رہی ہے۔ یوٹی جموں و کشمیر جو قدرتی طور پر حسین ہے کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے اربوں روپیہ خرچ کرتی ہے تاہم حکومت کی طرف سے تعمیر و ترقی کے لئے دیے گئے ان پیسوں کا غلط استعمال بھی ہوتا ہے ۔
مقامی باشندوں کے مطابق ہیرپورہ علاقے میں ایک ساحتی عمارت(tourism building) بنائی گئی جو یہاں کے لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ تھی۔لوگوں نے بتایا کہ محکمہ ٹورزم نے تقریبا ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ساحتی عمارت تعمیر کروائی۔
تاہم کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ اس ساحتی عمارت(tourism building) کی دیکھ ریکھ نہ ہونے کی وجہ سے یہ عمارت صرف دو برسوں میں ہی خستہ حالی کا شکار ہوتی جارہی ہے ۔مقامی باشندوں نے بتایا کہ افتتاح سے قبل ہی اس عمارت میں کچھ لوگوں نے تھوڑ پھوڑ کی تھی۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیرشدہ عمارت اپنی بے بسی کی داستان خود بیان کرتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:Kashmir Police Stations to go Online: سیکورٹی کلیرنس کے لئے پولیس اسٹیشنز کو آن لائن کیا جا رہا ہے
لوگوں نے گورنر اور انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ اس ساحتی عمارت(tourism building)کی دیکھ ریکھ کے لئے کچھ اقدامات اٹھائے جائیں اور سرکاری پیسہ کی قدر نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس حوالہ سے ہم نے ضلع انتظامیہ شوپیاں کے اعلیٰ افسران سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں سے ہمیں کوئی جواب نہیں ملا ۔