ETV Bharat / state

رامبن: سرینگر کی تین لاپتہ لڑکیاں برآمد

لڑکیوں کی گمشدگی کے معاملے میں پولیس تھانہ بمنہ میں رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ تاہم آج رامبن پولیس نے تینوں لڑکیوں کو برآمد کر کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔

رامبن: سرینگر کی تین لاپتہ لڑکیاں برآمد
رامبن: سرینگر کی تین لاپتہ لڑکیاں برآمد
author img

By

Published : Jan 31, 2021, 8:13 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں پولیس نے گزشتہ شب سرینگر سے لاپتہ تین نابالغ لڑکیوں کو برآمد کر کے اہل خانہ کے حوالے کردیا ہے۔

ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر رامبن راجندر سنگھ چب نے بتایا کہ اس سلسلے میں رامبن پولیس کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ سرینگر کے بمنہ علاقہ سے لاپتہ ہوئی تین لڑکیاں ایک مسافر بردار گاڑی میں جموں کی جانب سفر کر رہی ہیں۔

راجندر سنگھ چب نے کہا کہ 'پولیس تھانہ بٹوت نے قومی شاہراہ کے ناشری ٹنل کے مقام پر ناکہ لگایا جس کے بعد رات کو تقریباً ایک بجے ایک گاڑی کو روک گیا اور تلاشی کے دوران اس گاڑی میں سوار سات مسافروں میں سے تین لاپتہ لڑکیوں کو برآمد کر لیا گیا۔

اس معاملے میں تھانہ پولیس بمنہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ تاہم آج رامبن پولیس نے تینوں لڑکیوں کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.