ETV Bharat / state

Floriculture Shed Collapsed in Kulgam کولگام پارک میں شیڈ گرنے سے تین زخمی

author img

By

Published : Feb 1, 2023, 1:53 PM IST

کولکاتا ضلع میں واقع کولگام پارک میں شیڈ گرنے سے تین لڑکے زخمی ہو گئے۔ اس واقعے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگایا۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Floriculture Shed Damaged Many Injuard

کولگام پارک میں شیڈ گرنے سے تین زخمی
کولگام پارک میں شیڈ گرنے سے تین زخمی
کولگام پارک میں شیڈ گرنے سے تین زخمی

کولگام: جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں واقع کولگام پارک میں شیڈ گرنے سے تین لڑکے زخمی ہو گئے۔ اس واقعے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔مقامی باشندوں نے انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگایا۔ زخمیوں کو نزدکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں فلوریکلچر پارک میں شیڈ گرنے سے تین کمسن لڑکے زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں مرہم پٹی کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

یہ واقعے اس وقت پیش آیا جب تینوں لڑکے پارک کے شیڈ میں کھیل رہے تھے۔ پارک کے شیڈ اچانک نیچے گر آئی جس کی زد میں آ کر تینوں شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت عمیر اشرف، ہابیل احمد اور فصیل یوسف کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں لڑکے کولگام کے چولگام کے رہائشی ہیں۔ اس واقعے میں عمیر نام کے ایک لڑکے کی حالت نازک ہے۔ اسے تشویشناک حالت میں سکمز صورہ منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر دو کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Rahul Priyanka Enjoy Snow: برف میں پھنسی گاڑی، راہل نے کی ڈرائیور کی مدد

مقامی لوگوں نے انتظامیہ پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگایا۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ شیڈ سے متعلق شکایت کی گئی تھی لیکن انتظامیہ نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔ اس دوران ڈسٹرکٹ آفیسر فلوریکلچر نے کہا کہ محکمہ کے پاس شیڈ کے خراب حالت میں ہونے کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ اس کے باوجود پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کی کوئی غلطی نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.