ETV Bharat / state

ہوائی راستے سے واپس لوٹے ہزاروں مسافر - crieses in kashmir

جموں وکشمیرانتظامیہ کے ذریعہ جاری ایڈوائزری کے بعد سری نگر ہوائی اڈے سے سنیچر کو چھ ہزار 216 مسافر ہوائی راستے سے واپس لوٹے جن میں 387 افراد کو فضائیہ کے جہاز کے ذریعہ واپس بھیجا گیا۔

ہوائی راستے سے واپس لوٹے ہزاروں مسافر
author img

By

Published : Aug 3, 2019, 9:45 PM IST

ائرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے کارپوریٹ مواصلات کے جنرل منیجر جے بی ایس نیگی نے سنیچر کو بتایا کہ سری نگر ہوائی اڈے پر 6216 لوگ وادی سے واپس جانے کے لئے آئے تھے۔ عام معمول کے ائر لائنس کی 32 پروازوں میں 5829 لوگوں کو جگہ مل سکی جبکہ دیگر 387 مسافروں کو فضائیہ کے چار جہازوں سے واپس بھیجا گیا۔ فضائیہ کے جہازوں نے ان مسافروں کو جموں، پٹھان کوٹ اور ہنڈن پہنچایا ہے۔

مسٹر نیگی نے بتایا کہ سری نگر ہوائی اڈے کی جانب سے مسافروں کو ہر ممکن مدد مہیا کرائی جارہی ہے۔ ان کی سلامتی کا پورا خیال رکھا جارہا ہے۔ سبھی مسافروں کو منصوبہ بند طریقے سے واپس بھیجا جارہا ہے۔

ریاستی انتظامیہ کے ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ دہشت گرد حملے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ اس لئے سبھی سیاحوں اور امرناتھ یاتریوں کو جلد سے جلد وادی چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.