مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے جنوبی کشمیر کے مشہور و معروف سماجی و سیاسی کارکن ایڈوکیٹ فاروق احمد گنائی نےکہا 'مرکزی وزراء کے مجوزہ کشمیر دورے کو اس بار ناکام ہونے نہیں دیا جائے گا اور جموں کشمیر کے حالات کو پٹری پر واپس لانے کےلئے یہ دورہ کافی اہمیت کا حامل ہو سکتا ہے۔
اننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد علاقے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایدوکیٹ فاروق گنائی نے ان باتوں کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا 'ماضی میں بھی جس طرح سے مرکزی ڈلیگیشنز کے دوروں کو ناکام بنایا گیا ہے اسے کچھ حاصل نہیں ہو سکا۔ جبکہ اس بار تعمیر و ترقی، روزگار و انٹرنیٹ کی مکمل بحالی جیسے مدعے کشمیری عوام کےلیے اہم ہیں۔
مزید پڑھیے:-
جموں میں 10 بچے ہلاک
اسکالرشپ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں پھر توسیع
یوکرین طیارہ حادثہ دنیا کا پہلا حادثہ نہیں تھا
دفعہ 370 کو لیکر فاروق گنائی نے کہا 'ماضی کو نہ دہرا کر اور اسے نظر انداز کرتے ہوئے یہاں کے لوگوں کو اب ایک نئی شروعات کرنی ہوگی۔ جبکہ دفعہ 370 کا معاملہ عدالت میں زیر التویٰ ہے اسلئے فاروق گنائی نے اس پر مزید بات کرنے سے گریز کیا'۔