ETV Bharat / state

ترال: غریب کے گھر چوری - jammu kashmir update

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع لاڈی یار گاؤں میں دوران شب نقب زنوں نے ایک غریب شہری کے چالیس بھیڑ چرا کر اسے ہاتھ ملنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ترال: غریب شہری ہاتھ ملنے پر مجبور
ترال: غریب شہری ہاتھ ملنے پر مجبور
author img

By

Published : Dec 9, 2020, 4:52 PM IST

تفصیلات کے مطابق نقب زنوں نے لاڈی یار ترال کے رہنے والے عبد الرشید شاہ کے گاؤ خانہ میں داخل ہو کر اسکے چالیس بھیڑ چرا لیے جس کی وجہ سے ان کا اہلخانہ ہاتھ ملنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

ترال: غریب شہری ہاتھ ملنے پر مجبور

معلوم ہوا ہے کہ عبد الرشید نامی شہری کے پاس ان بھیڑوں کے علاوہ کوئی زمین زراعت نہیں ہے ان کا اہل خانہ ان ہی بھیڑں پر اپنا گزارا کر رہے تھے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب لاڈی یار کا دورہ کیا تو وہاں ہر آنکھ نم اور ہر فرد پریشان پایا گیا۔ ہمسایوں کی ایک بڑی تعداد عبد الرشید کو دلاسہ دینے میں مشغول تھی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے عبد الرشید نے بتایا کہ وہ آج صبح جب چارہ ڈالنے کے لیے گاؤخانہ میں گیے تو یہ دیکھ کر اس کے پیروں سے زمین کھسک گئی کہ اسکے بھیڑ چرا لیے گیے ہیں۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ وہ عیال بار ہے بھیڑوں کے سوائے اسکے پاس کوئی دوسرا وسیلہ نہیں ہے۔

روتے بلکتے ہوئے عبد الرشید شاہ نے بتایا کہ آج اس پر ایک ناگہانی آفت آگئی ہے اپنی روداد سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکی اہلیہ گردوں کے عارضے میں مبتلا ہے اور اسکو ہر ہفتہ ڈایالسز پر ہزاروں روپے خرچ ہوتے ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اسکو بھر پور مالی مدد کی جائے۔

وہیں وہاں موجود ایک بزرگ نے اہل ثروت لوگوں سے اپیل کی کہ اس غریب خاندان کی مدد کے لیے آگے آئیں۔ ادھر اونتی پورہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ ترال کے مختلف دیہات میں حالیہ ایام میں چوری کی بڑھتی ہوئی واردات سے عوامی حلقوں میں زبردست تشویش پائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.