یہ قدم انہوں نے کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر اٹھایا ہے-خیال رہے لال چوک سرینگر کے گردونواح میں ہر اتوار کے دن لگنے والے سنڈے مارکیٹ لوگوں کی بہت زیادہ بھیڑ خرید و فروخت کرنے کیلئے لگتی ہے-
سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے میئرجنید عظیم متو نے کل سنڈے مارکیٹ کو بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اسے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر احتیاطی طور پر یہ فیصلہ کیا ہے-
انہوں نے کہا ہے کہ چونکہ اتوار کو لگنے والے اس مارکیٹ میں حد درجہ بھیڑ جمع ہوتی ہے مناسب نہیں ہے کہ ان حالات میں جبکہ کارونا وائرس کے پھیلاؤ کےخدشات بڑ رہے ہیں تو یہاں بھیڑ اکٹھی ہوجائے-
خیال رہے دو ہفتے قبل بھی سنڈے مارکیٹ کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کے بند رکھا گیا تب سے یہ دوسری دفعہ ہے کہ سنڈے مارکیٹ سرینگر میں ایک بار پھر بند رہیگا-