اس کے بعد وہ وہاں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو، ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں اور جموں خطے کے سول سوسائٹی کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق اس وفد نے اپنے دورے کے پہلے دن سرینگر میں تاجر برادری اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی اور وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کی تقسیم کے بعد یہ تیسرا غیر ملکی اور یورپی یونین کا دوسرا پارلیمنٹ کا وفد ہے جو کشمیر کا دورہ کر رہا ہے۔