ہندواڑہ راجوارکے بھون وٹسر علاقہ کی اہم رابطہ سڑک برف کی وجہ سے مکمل طور بند ہے اورلوگوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے-
مقامی باشندے اعجاز احمد نے نامہ نگار کو ٹیلیفون پر بتایا کہ بھون وٹسر کی سڑک پچھلے ایک ہفتے سے برف سے بند ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو نکلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مقامی لوگوں نے اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ھوئے کہا کہ جلد از جلد اس سڑک سے برف ہٹایا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے