ETV Bharat / state

بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام پریشان

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کا ریجنل ٹرانسفارمر ورکشاپ خراب ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ پریشان ہیں۔

بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام پریشان
بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام پریشان
author img

By

Published : Jan 8, 2021, 5:38 PM IST

ضلع گاندربل کا واحد ریجنل ٹرانسفارمر ورکشاپ خراب ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ حال ہی میں برفباری کی وجہ سے ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں کے ٹرانسفارمر خراب ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے گاندربل کے لوگوں کو ٹرانسفارمرز کو لے کر ضلع گاندربل کے ریجنل ٹرانسفارمر ورکشاپ کی طرف رخ کرنا پڑا۔ تاہم ورکشاپ میں خرابی ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام پریشان

اس بارے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ورکشاپ میں آئے ہوئے لوگوں سے بات کی تو انہوں نے بتایا ہمارا ٹرانسفارمر چار دن سے تولہ مولہ کے علاقے میں پڑا ہوا تھا پھر ہم نے خود ٹرانسفارمر کو ضلع گاندربل کے ورکشاپ میں پہنچایا۔

لوگوں نے بتایا کہ ورکشاپ چار دنوں سے خراب پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس بارے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے پی ڈی ڈی کے جے ای کے ساتھ بات کی تو انہوں نے بتایا کہ آج صبح ہی چین بلاک خراب ہوا تھا جس کو ہم نے فوری طور پر ٹھیک کرنے کے لیے بیجھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.