ETV Bharat / state

جموں میں کورونا وائرس متاثر ڈاکٹروں کی تعداد 6 ہوگئی

جموں میں مزید دو ڈاکٹروں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے سے صوبہ میں وائرس متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد 6 ہوگئی ہے، تاہم ان ڈاکٹروں میں سے ایک ڈاکٹر کو صحتیاب ہوکر ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

جموں میں کورونا وائرس متاثر ڈاکٹروں کی تعداد 6 ہوگئی
جموں میں کورونا وائرس متاثر ڈاکٹروں کی تعداد 6 ہوگئی
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 9:38 AM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:12 PM IST

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک متاثرہ ڈاکٹر کا نظام الدین میں منعقدہ اجمتاع میں شرکت کرنے والے ایک کارکن کے ساتھ براہ راست رابطہ ہوا تھا۔

متاثرہ سبکدوش ڈاکٹر بڑی برہمنا میں ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کرنے کے بعد تبلیغی جماعت کے ایک کارکن جس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح جموں سے تعلق رکھنے والے ممتاز ڈاکٹر کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ جن ڈاکٹروں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں زیر تربیت ایک پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر بھی شامل ہے۔

قابل ازیں جی ایم سی جموں میں محکمہ مائیکرو بیالوجی میں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ضلع ادھم پور سے تعلق رکھنے والی دانتوں کی ایک خاتون ڈاکٹر کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم ان کے کٹھوعہ میں تعینات شوہر، جو پیشے سے ایک ڈاکٹر ہی ہیں، اور دیگر رابطے میں آنے والوں کے ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ صوبہ جموں میں کشمیر کے نسبت وائرس متاثرین کی تعداد کافی کم ہے۔ تاہم دونوں صوبوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.