جموں و کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے کوگم ناڑ علاقے میں گزشتہ روز ایک تیندوے کو پُر اسرار طور پر مردہ پایا گیا، یہ واقعہ تب پیش آیا جب آج علی الصبح مقامی لوگ اپنے کھیتوں کی طرف جارہے تھے، اس بیچ ان کی نظر مردہ تیندوے پر پڑی اور انہوں نے فوراً متعلقہ محکمہ کو مطلع کیا۔
مزید پڑھیں:اونتی پورہ میں تیندوا پکڑا گیا، لوگوں نے راحت کی سانس لی
ذرائع سے موصول ہوا ہے کہ تیندوے کی لاش پر ایسی کوئی چوٹ نہیں تھی جس سے سمجھا جاسکتا ہے کہ اس کو کسی نے اپنے مفاد کی خاطر مارا ہو، تاہم محکمہ کے اہلکاروں نے تیندوے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اب فارنسک رپورٹ آنے کے بعد ہی پوری طرح سے پتہ چل پائے گا کہ تیندوے کی موت کیسے واقع ہوئی۔