پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جہاں ایک دوسری طرف مختلف میوہ جات کی کاشتکاری کی جاتی ہیں دوسری طرف ضلع کے کسان مختلف سبزیاں اگاتے ہیں جس سے وہ اپنی ضرورت پوری کرتے ہیں۔
اس وقت ضلع پلوامہ میں مٹر کا سیزن عروج پر ہے۔ ضلع کے کسان مٹر اٹھانے میں مصروف ہے۔ تاہم امسال فصل کی معقول قیمت نہ ملنے کی وجہ سے کسانوں میں کافی تشویش پائی آج آ رہا ہے۔ وہی کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلع پلوامہ میں امسال کثیر اراضی پر مٹر کی کاشت کی جس کی وجہ سے مٹر فصل میں کافی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ امسال فصل معیار بھی ہیں لیکن اچھی قیمت نہ ملنے سے کسانوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہیں۔
وہی اگرہم گزشتہ سال کی بات کریں تو کسانوں نے مٹر 30 روپے سے زیادہ قیمت فی کلو فروخت کیا تھا۔ وہی امسال انہوں صرف 8 روپے ہی مل رہے ہیں۔اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کسانوں کو کس قدر نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مٹر جبکہ مٹر اٹھانے اور دیگر چیزوں کی برپایی بھی ہونا مشکل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Sports Festival In Pulwama پلوامہ کے بیگ ای سنگروانی میں قبائلی طبقے کے لئے کھیلوں کا میلہ
اس ضمن میں کسانوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال مٹر کی قیمتوں میں کافی گراوٹ دیکھی گئی جس کی وجہ سے ہمیں بھاری نقصان ہورہا ہیں۔
وہیں اور ایک کسان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال مٹر کی قیمت کافی اچھی تھی لیکن امسال موسم کی وجہ سے مٹر فصل خراب بھی ہوئی وہی قیمت کافی کم ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال 14 روپے سے قیمت شروع ہوئی تھی لیکن اب 8 روپے فی کلو مل رہا ہے جس سے کسانوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں۔