ETV Bharat / state

' بی جے پی نے خواب دکھائے، پورے نہیں کیے' - AR Chowdhury in lok sabha

لوک سبھا میں آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے جموں و کشمیر تنظیم نو(ترمیمی) بل 2021 پر بحث ہورہی ہے جس پر حزب اختلاف نے کئی سولات اٹھائے۔

' بی جے پی نے خواب دکھائے، پورے نہیں کیے'

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 1:14 PM IST

لوک سبھا میں بحث کے دوران کانگریس کے سینئر رہنما اور ایوان میں حزب اختلاف کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے بعد آپ (بی جے پی) نے جو خواب دکھائے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں کرسکے ہیں۔ جموں و کشمیر میں حالات معمول کے مطابق نہیں ہے۔ کشمیر کے مقامی کاروباریوں کو 90 ہزارا کروڑ روپے سے زائد نقصانات اٹھانا پڑا۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہمیں بتائیں کہ آپ جموں و کشمیر میں معاملات کو کس طرح بہتر بنائیں گے۔'

' بی جے پی نے خواب دکھائے، پورے نہیں کیے'

اے آر چودھری نے امت شاہ سے پوچھا کہ ' آپ نے کہا تھا کہ آپ کشمیری پنڈتوں کو وادی واپس لائیں گے۔ کیا آپ پنڈتوں کو واپس لانے میں کامیاب ہوگئے؟ آپ کہتے ہیں کہ آپ گلگت بلتستان واپس لائیں گے۔ بعد کی بات ہے۔ لیکن کم از کم ان لوگوں کو واپس لائیں جو ملک میں بے گھر ہوئے تھے، جو وادی کشمیر نہیں جاسکتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ' آپ(بی جے پی ) پنڈتوں کو 200 سے 300 ایکڑ اراضی دینے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ اپنے انتخابی منشور میں آپ نے وعدہ کیا تھا کہ آپ پنڈتوں کو واپس لائیں گے۔ کیا آپ کامیاب ہوئے؟ آپ کو کم از کم یہ کہنا چاہئے ' رات گئی تو بات گئی، الیکشن گیا تو وعدہ گیا'۔ آپ اپنا موقف واضح کریں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.