ETV Bharat / state

پلاسٹک مخالف مہم کا آغاز - صحت و صفائی کی اہمیت

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل قصبہ میں میونسپل کمیٹی سمبل کی جانب سے پلاسٹک مخالف مہم کا آغاز کیا گیا -

پلاسٹک مخالف مہم کا آغاز
پلاسٹک مخالف مہم کا آغاز
author img

By

Published : Mar 2, 2020, 7:50 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 4:51 AM IST

قصبے کو پلاسٹک وپالیتھین سے پاک کرنے اور سرسبز بنانے کے غرض سے میونسپل کمیٹی سمبل سوناواری کی جانب سے سمبل قصبہ میں پلاسٹک مخالف مہم کا آغاز کیا گیا جس کے تحت سمبل کالونی کے گردونواح میں صاف صفائی کی گئ -

پلاسٹک مخالف مہم کا آغاز

پلاسٹک مخالف اس مہم میں تحصیلدار سوناواری، ایس ایچ و سمبل کے علاوہ چیرمین میونسپل کمیٹی سمبل ازخود موجود تھے اور عملہ کے ہمراہ انہوں نے صفائی مہم میں حصہ لیا-

اس دوران تحصیل ہیڈ کوارٹرس میں دفاتر کے باہر جمع کوڈے کرکٹ صاف کیا گیا اور لوگوں سے بھی صفائی کے حوالے سے اپنا تعاون پیش رکھنے کی تاکید کی گئ -

تحصیلدار سمبل سوناواری فردوس احمد قادری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' اس مہم کا مقصد سمبل سوناواری کے عوام کے اندر پلاسٹک اور پالیتھین کے استعمال کے خلاف بیداری پیدا کرنا اور صحت و صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے-'

انہوں نے عوام سے تاکید کی کہ وہ پلاسٹک یا پالیتھین کے بجائے کپڑے یا کاغذ سے بنے تھیلوں کا استعمال کریں اور اس طرح سے پورے قصبے کو پلاسٹک سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں -

Last Updated : Mar 3, 2020, 4:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.