انہوں نے کہا کہ ’ 5 اگست سے 31 اکتوبر تک 84 بار سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے جبکہ 9 مئی سے 4 اگست تک 53 بار سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے سے قبل سرحد پر تناؤ اس حد تک نہیں دیکھا گیا تاہم جب سے دفعہ 370 کا خاتمہ ہوا ہے تب سے سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ 5 اگست کے روز جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ 370 ہٹایا گیا اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر کے حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں یہاں تک کہ کشمیر میں سرکاری و نجی دفاتر بند پڑے ہیں۔