ETV Bharat / state

Doctors Team Visit Kashmir Valley ڈاکٹروں کی ایک ٹیم وادی کے دس روزہ دورے پر - لوگوں کو مفت طبی سہولیات اور علاج و معالجہ

مہاراشٹرا کے پونے سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ جات سے وابستہ مشہور ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم دس روزہ دورے پر وادی کشیمر پہنچ گئی۔ یہاں ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے مختلف طبی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

ڈاکٹروں کی ایک ٹیم وادی کے دس روزہ دورے پر

author img

By

Published : May 11, 2023, 6:56 PM IST

ڈاکٹروں کی ایک ٹیم وادی کے دس روزہ دورے پر

اننت ناگ:وادی کمشیر کے دور دراز اور سرحدی علاقہ کے لوگوں کو مفت طبی سہولیات اور علاج و معالجہ فراہم کرنے کے لئے بارڈر لیس ڈاکٹرس نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے وادی کے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے اس میں پونا مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ جات سے وابستہ مشہور اور تجربہ کار ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم وادی کے دس روزہ دورے پر ہے۔

وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس کے انعقاد فوج کے اشتراک سے کئے گئے ہیں تاکہ ضرورتمند لوگ اس سے بھر پور فائدہ اٹھا سکے۔اس کیمپ کے ذریعہ ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ضلع اننت ناگ کے رام پورہ میں قائم پبلک ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر میں ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس دوران مقامی مقامی باشندوں کی ایک بڑی تعداد مستفید ہوئی۔ ٹیم میں آرتھو پیڈکس، گائناکالجسٹ، ڈنٹل سرجن،اسکن،چائلڈ اسپیشلسٹ، جنرل فزیشن ،جنرل میڈیسن کے سینئر ڈاکٹرس موجود ہیں۔ انہوں مقامی مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور ان میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھھیں:Division Officer Marwah ایک تعلیم یافتہ خاتون کی بدولت پوری کائنات بدل سکتی ہے

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے فوج ،این جی او اور ڈاکٹروں کے اس قدم کی خوب تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں خاص کر مریضوں کو ایک ہی چھت کے نیچے مختلف ماہر امراض کی سہولت فراہم کرنا ایک مفید اور قابل ستائش پہل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.