ETV Bharat / state

رامبن: نابالغ لڑکا ندی میں گر پڑا - ramban update

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن سب ڈویژن بانہال میں آج ایک حادثہ پیش آیا جب ایک 12 سالہ لڑکا ندی عبور کرنے کے دوران ندی میں گر پڑا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 12, 2020, 5:34 PM IST

اطلاعات کے مطابق ریاض احمد وانی ولد عطا محمد وانی ساکنہ سیلار وگن تحصیل بانہال دوکان سے گھر کی طرف واپس آرہا تھا کہ شیر بی بی کے " جوہیں " کے مقام پر لکڑی کا عارضی پل عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک ان کا پیر پھسل کر ندی میں جا گرا۔

علامتی تصویر

اس خبر کو سنتے ہی علاقے میں ماتم چھا گیا، مقامی لوگوں نے بر وقت بچاؤ مہم شروع کر کے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مذکوہ لڑکے کو پانی سے باہر نکالا۔

مذکورہ لڑکے کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ اس طرح کے حادثے یہاں ہر روز پیش آتے ہے تاہم حکومت خاموش تماشاہی بنی ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب کسی حاملہ خاتون کو ایمرجنسی میں ہسپتال جانا پڑتا ہے تو اسی کاندھوں پر اٹھا کر 10 کلو میٹر پیدل قومی شاہرہ تک لے جانا پڑتا ہے۔

اس کے علاوہ اسکول جانے والے بچوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ اور رولر ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے گزارش کی ہے کہ شیر بی بی سلار عارضی لکڑی پل کو ہٹا کر اسٹیل پل کی تعمیر کر کے علاقے کی قیمتی جانوں کو بچایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.