ETV Bharat / state

Floriculture Department Jammu فلوریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے سائنسدانوں کی ٹیم کا ڈوڈہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 8:04 PM IST

جموں اور فلوریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ڈوڈہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، جہاں کسان میریگولڈ اور دیگر پھولوں کی کاشت کر رہے ہیں۔ ٹیم نے پھولوں کے کھیتوں کا بھی معائنہ کیا اور کسانوں سے بات چیت کی۔

فلوریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے سائنسدانوں کی  ٹیم کا ڈوڈہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا

ڈوڈہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں فلوریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے سائنسدانوں اور افسران نے اپنے دورے کے دوران مقامی باشندوں سے بات چیت کی۔ جن پنچایتوں میں ٹیموں نے دورہ کیا اور بیداری پروگرام منعقد کیے ان میں گجوٹھ، ساوتھ، ملوتھی، ڈگلی، کھلانی، ترون اور ملوتھی شامل ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان پنچایتوں میں چھ سو سے زائد کسان 150 ایکڑ سے زائد اراضی پر میریگولڈ اور دیگر پھولوں کی کاشت میں مصروف ہیں۔ ان پنچایتوں میں پھولوں کی کاشت کی سرگرمیاں 2007 میں بہت چھوٹے پیمانے پر شروع ہوئیں۔ لیکن بعد میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت نے فلوری مشن کی اسکیم شروع کی۔

اس اسکیم کے نفاذ سے زیادہ سے زیادہ لوگ مکئی اور چاول کی روایتی کھیتی سے پھولوں کی کاشت کی طرف راغب ہوئے۔ ان پھولوں کو جموں لے جا کر وہاں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس سال کاشتکار بمپر فصلوں کی کاشت کر رہے ہیں کیونکہ فصل میں پچھلے سیزن کے مقابلے چار گنا زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:CRPM Celebrated Rakhsha Bandhan اورنتی پورہ میں سی آر پی ایف نے منایا رکشا بندھن

اس پیشے سے جڑے لوگوں نے انتظامیہ کی اس پہل پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس پیشے سے فائدہ ہو رہا ہے۔مستقبل میں اور بہتر کام کرنے کی کوشش کریں گے تا کہ ہمارا کاروبار میں مزید اضافہ ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.