ETV Bharat / state

کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو سنجیدگی سے لیں: متحدہ مجلس علما

متحدہ مجلس علما جموں و کشمیرمیں شامل تمام دینی، تعلیمی، سماجی انجمنوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں عوام سے پُر زور اپیل کی ہے کہ وہ وادی میں کووڈ 19 وبائی بیماری کے تیزی سے پھیلاو کو انتہائی سنجیدگی اور ذمہ داری سے لیں ۔

کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو سنجیدگی سے لیں: متحدہ مجلس علما
کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو سنجیدگی سے لیں: متحدہ مجلس علما
author img

By

Published : Jul 10, 2020, 10:35 PM IST

مجلس علماء نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہر لحاظ سے قابل تشویش اور لمحہ فکریہ ہے کیونکہ ہماری وادی میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں صحت کے انتہائی محدود بنیادی ڈھانچے کی موجودگی کی وجہ سے یہ اضافہ تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لئے اس وبا کے پھیلاﺅکو سختی کے ساتھ روکنے کی شدید ضرورت ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہمارے ڈاکٹرس اور طبی عملہ روز اول سے اپنی بھر پور صلاحیتوں ہسپتالوں اور شفاخانوں میںCOVID-19 سے متاثرہ افراد کے علاج و معالجہ کی خاطر آئے روز بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے کیلئے رات دن کام کررہے ہیں ہمیں ان کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے جبکہ WHO نے اس وائرس کا ہوا میں موجودگی کے امکان کی طرف بھی اشارہ کیا ہے لہٰذا عوام الناس کو چاہئے کہ وہ احتیاطی تدابیر اور اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ بات مشاہدے میں آرہی ہے اور یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ لوگ اکثر و بیشتر اپنے گھروں سے نکلتے وقت ناک اور منہ کو ڈھانپ نہیں رہے ہیں اور نہ ہی سماجی فاصلوں Social Distancing کا خیال رکھ رہے ہیں۔ جبکہ بیشتر افراد غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلتے ہیں، سڑکوں پرمٹر گشتی کرتے ہیںاور دکانوں کے تھروںپر بیٹھے ہوئے دیکھے جاتے ہیں۔

مجلس علما نے کہا کہ یہ بات انتہائی حیران کن ہے کہ ایک طرف اجتماعات، عبادت گاہوں اور مساجد میں مذہبی اجتماعات کے انعقاد پابندی ہے جبکہ دوسری طرف باغات ، پارکیں کھول دیئے گئے ہیں اور عوام کا ایک طبقہ ممکنہ خطرات سے غافل ہوکر سیر و تفریح میں لگے ہیں اور خود اس طرح خود اپنے آپ اور اپنے کنبے کیلئے خطرات کو دعوت دے رہے ہیں۔

مجلس علما نے لوگوں سے پرزور اپیل ہے کہ وہ حالات کی سنگینی کو سمجھیںے کی انتہائی مجبوری اور ناگزیر حالات میں ہی ماسک کا استعمال کرکے، سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ہی اپنے گھروں سے نکلنے کی کوشش کریں کیونکہ یہی ایک واحد راستہ ہے جس پر عمل کرکے وائرس کے پھیلاﺅ کو نہ صرف روکا جاسکتا ہے ۔

مجلس علما نے اس وبائی بیماری کے پیش نظر عوام الناس سے شادی بیاہ کی تقریبات کو مختصر اور محدود کرنے کی بھی اپیل کی ہے ۔

مجلس علماءنے لوگوں سے یہ بھی گزارش کی ہے کہ وہ اس خطرناک وبائی مرض سے اللہ تعالیٰ کے حضور خود بھی پناہ مانگیں اور اپنے اپنے گھروں میں اپنے اہل خانہ اور پوری انسانیت کی حفاظت کے لئے بارگاہ خداوندی میں خصوصی دعاﺅں کا بھی اہتمام کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.