شمالی کشمیر میں بارہمولہ سرینگر قومی شاہراہ کے نزدیک پوت کھاہ نامی علاقے میں ایک مشکوک ڈبہ پایا گیا جس کے بعد پولیس اور فوج نے پورے علاقے میں ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس چوکی کے قریب ایک مشکوک ڈبے کو دیکھنے کے بعد آس پاس کے مقامی افراد کو چوکس کردیا گیا اور اس کے بعد مقامی پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔
وہیں پولیس نے بم ڈسپوزل اسکارڈ ٹیم کو علاقے میں بلایاگیا ہے اور ایک ٹیم جائے وقوع پر پہنچ رہی ہے۔ آخری اطلاع ملنے تک تلاشی کاروائی جاری تھی اور ٹریفک کی نقل و حمل جزوی طور بند پر بند کردی گئی ہے۔