ETV Bharat / state

عمر عبداللہ پر پی ایس اے، جموں و کشمیر انتظامیہ کو سپریم کورٹ کا نوٹس

author img

By

Published : Feb 14, 2020, 2:40 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:07 AM IST

جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی بہن سارہ عبداللہ پائلٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا۔

عمر عبداللہ پر پی ایس اے، جموں و کشمیر انتظامیہ کو سپریم کورٹ کا نوٹس
عمر عبداللہ پر پی ایس اے، جموں و کشمیر انتظامیہ کو سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ نے سارہ پائلٹ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ کو آئندہ ماہ کی 2 تاریخ یعنی 2 مارچ کو جواب دینے کو کہا ہے۔

سارہ پائلٹ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ' چونکہ یہ ایک حبس کارپس کیس ہے تو امید تھی کہ ہمیں اس معاملے میں جلد ہی راحت مل جائے گی۔ لیکن ہمیں انصاف کے نظام پر مکمل اعتماد ہے'۔

انہوں نے مذید کہا کہ ' ہم یہاں موجود ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام کشمیریوں کو بھارت کے تمام شہریوں کی طرح حقوق ملنے چاہئیں اور ہم اس دن کے منتظر ہیں'۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس موہن ایم شانتانا گودار نے اس معاملے کی سماعت ملتوی کر دی تھی اور ساتھ ہی اس معاملے سے خود کو الگ کر لیا تھا۔ گذشتہ روز اس معاملے کی سماعت کے لیے جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اندرا بینرجی کی نئی بنچ تشکیل دی گئی تھی۔ اب اس معاملے کی اگلی سماعت 2 مارچ کو ہوگی۔

حکام نے 6 فروری کو سابق وزرائے اعلی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) عائد کیا تھا تاکہ انکی مدت نظربندی طویل کی جاسکے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.