سپریم کورٹ آج دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف دائر عرضیوں پر آج سے سماعت کرے گی، جس میں سابقہ ریاست جموں وکشمیر کے خصوصی درجہ کی برخاستگی کو چیلنج کیا گیا ہے۔
جسٹس این وی رمنا کی قیادت میں 5 رکنی افراد، دو وکلا، سرگرم کارکنان اور سیاسی جماعتوں جیسے نیشنل کانفرنس، سجادلون کی زیر قیادت جے اینڈ کے کے پیپلز کانفرنس اور سی پی آئی ایم رہنما محمد یوسف تاریگامی کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔
بنچ میں جسٹس ایس کے کول ، جسٹس آر سبھاش ریڈی ، جسٹس بی آر گوئل اور جسٹس سوریا کانت بھی شامل ہیں۔
14 نومبر کو ان درخواستوں پر کوئی عبوری حکم جاری کرنے سے انکارکر دیا تھا اور کہا تھا کہ کہ اس سے معاملہ میں تاخیر ہوگی اور عدالت عظمیٰ تمام فریقین کی سماعت کے بعد تمام امور کی بیک وقت یکسوئی عمل میں لائے گی۔