مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع راجوری میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کے خلاف گورنمنٹ بائز ہائر اسکینڈری اسکول کے طلبا نے خاموش احتجاج کیا۔
بجلی کی آنکھ مچولی سے پریشان طلبا نے محکمہ برقی کو انتباہ دیا کہ اگر بجلی کا نظام فوری درست نہیں کیا گیا تو وہ احتجاجن سڑکوں پر اتریں گے۔
طلبا کا کہنا تھا کہ امتحان کا وقت نزدیک ہے اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ان کی تعلیم شدید متاثر ہورہی ہیں۔ طلبا کا مزید کہنا تھا کے بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کے باعث اسکولوں میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ کلاس میں اندھرا اور کمپیوٹر بند ہونے کے باعث طلبا کو تعلیمی اعتبار سے زبردست نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر برس موسم سرما آتے ہی راجوری میں بجلی کا نظام بُری طرح متاثر ہوتا ہے جبکہ متعلقہ محکمے کی جانب سے ہر برس نظام درست کرنے کے وعدے کئے جاتے ہیں لیکن زمینی سطح پر حالات جوں کے توں ہیں۔