اطلاعات کے مطابق سڑکوں پر خار دار تاریں بچھا دی گئی تھی اور کسی بھی شخص کو بلا ضرورت بازار میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی پورے بازار میں سناٹا چھایا ہوا تھا۔
سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نئ بگ اور املر نامی دیہات کو ریڈ زون قرار دیا ہے جبکہ ان دیہات کے نزدیکی دیہات کو بفر زون قراد دیا گیا تھا۔
عام لوگوں نے سرکاری طور پر کی جا رہی ہے قدغنوں کو سراہنا کی ہے۔