ETV Bharat / state

'جموں وکشمیر میں طبی ڈھانچے کو مستحکم کرنا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل'

author img

By

Published : Feb 5, 2020, 12:31 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:30 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے کہا کہ حکومت نے طبی ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے کے کام کو ترجیحات میں شامل کیا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو
لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو

انہوں نے یہ بات منگل کے روز یہاں شری ماتا ویشنو دیوی نرسنگ کالج کے سالانہ دن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں کہی۔

اس موقع پر شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ ممبران ڈاکٹر اشوک بھان، میجر جنرل (ر) شو کمار شرما، شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر آر کے سنہا، شرائین بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رمیش کمار، ڈپٹی کمشنر ریاسی اندو کنول، ایس ایس پی ریاسی ریشمی وزیر اور دیگر کئی شخصیات موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر میں طبی نگہداشت کے شعبے کو وسعت دینے پر زرو دیتے ہوئے لوگوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جارہے انتظامات کا تذکرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے نئے میڈیکل کالجوں کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں دو ایمس ادارے قائم کرنے کا کام فیصلہ لیا ہے۔
تقریب کے سلسلے میں دیپ جلانے اور حلف برداری کی رسم کا حوالہ دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر جو کہ شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں نے کہا کہ یہ ہر نرسنگ سٹوڈنٹ کے لئے ایک یاد گار لمحہ ہے۔

اُنہوں نے یہ مقدس پیشہ اپنانے کے لئے طالب علموں کو مبارک باد دیتے ہوئے اُن کے والدین کی بی سراہنا کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نرسنگ کالج مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کالج میں تعلیم حاصل کرکے فارغ ہونے والے طالب علموں کو روزگار حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے کا بھی مشور ہ دیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ طبی نگہداشت کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے نرسنگ کا ایک بنیادی او راہم رول بنتا ہے۔ اُنہوں نے نرسنگ کا پیشہ اختیار کرنے والے طالب علموں سے تلقین کی کہ وہ لگن اور تن دہی کے ساتھ انسانیت کی خدمت کریں۔

اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے گزشتہ برس تدریسی اور غیر تدریسی سرگرمیوں میں بہتر کارکردگی دکھانے والے طالب علموں میں نوصیفی اسناد تقسیم کئے۔ انہوں نے شرائین بورڈ کے سہ ماہی نیوز لیٹر ترکوٹا کی رسم رونمائی بھی انجام دی۔

شرائین بورڈ کے ممبر اور نرسنگ کالج کے چیئرمین میجر جنرل (ر) شو کمار شرما نے استقبالیہ خطبے میں کالج کی حصولیابیوں کا خلاصہ کیا۔ اس سے قبل چوتھے بیچ کے تمام نرسنگ طالب علموں نے دیپ جلانے کے رسم میں حصہ لیا جس کے بعد کالج کے پرنسپل نے اِن طالب علموں کو لگن کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرنے کا حلف دلایا۔

اس موقعہ پر شری ماتا ویشنو دیوی نرسنگ کالج کی گورننگ باڈی کے ممبران اور دیگر کئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 6:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.